आलम पनाह अशरफुल आलामीन सय्यद सरकार हाजी हाफिज़ दरवेश वारिस ए पाक रहमतुल्लाह अलैह


आलम पनाह अशरफुल आलामीन सय्यद सरकार हाजी हाफिज़ दरवेश वारिस ए पाक रहमतुल्लाह अलैह  
سلسلہ وارثیہ 
تعلیمات وارثیہ 
عنوان ۔ لباس صوف اور سلسلہ وارثیہ میں زرد رنگ کا احرام بطور خرقہ خاص ۔

قسط  ۔  2

کشف المحجوب میں ہے  ۔ لباسِ صوف اولیاء الله کی نشانی ، نیکوں کی علامت اور فقراء و صالحین کا لباس ہے  ۔ یہ وفا کا لباس ہے اور فقراء و صوفیاء کا لباس ہے ۔

          صحیح بخاری ، کتاب اللباس میں ہے کہ ۔   
                        
                           حضرت عبدالله بن عمر سب سے زیادہ زرد رنگ استعمال فرمایا کرتے تھے اور جب کوئی پوچھتا تو آپ بتاتے  ۔۔۔۔  کہ میں نے خود رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم کو زرد رنگ استعمال کرتے دیکھا  ہے  اس لیے میں زرد رنگ کو دوست رکھتا ہوں ۔

              حضرت عبدالله بن عباس بھی سب رنگوں میں سے زرد رنگ کو ہی عزیز رکھتے تھے کیونکہ رسول الله کو زرد رنگ پسند تھا “ ۔ 

        حضرت حاجی و حافظ سید وارث علی شاہ رحمتہ الله علیہ حسینی با غ کے پھول ہیں ۔ امیر المومنین حضرت علیؓ سے فنائے اتم اور صفت بو ترابی حاصل کی تو اس یادگار کے طور پر احرام کے لئے زرد رنگ پسند فرمایا ۔

آپ رحمتہ الله علیہ کا مسلک ۔۔۔۔ عشق ۔۔۔۔ تھا اور عشاق کی معراج کمال ۔۔۔۔ فنائے کامل ہوتی ہے ۔اس لیے اہل فنا کو خاک سے خاص نسبت ہوتی ہے ۔ جس کا حقیقی رنگ زرد ہوتا ہے ۔ سرکار وارث پاک نے اپنے لباس کے لیے خاص طور پر زرد رنگ پسند فرمایا ۔ جسے اہل فنا سے خاص نسبت ہے ۔ زرد رنگ میں نسبت بو ترابی کو خاص دخل حاصل ہے ۔ آپ نے اپنے جد امجد کی سنت مرتضوی کے طور پر زرد رنگ احرام کے لیے مخصوص فرمایا ۔ آپ رحمتہ الله علیہ نے مٹی کے حقیقی رنگ کو منتخب فرمایا ۔
     
             سرکار وارث پاک رحمتہ الله علیہ نے عشق الہی کی وہ تجلیات دیکھی  کہ عشق کی معراج کمال  ۔۔۔۔ ٠   فنائے کامل کو اپنایا اور زرد رنگ کا احرام بطور لباسِ فقر مخصوص فرمایا ۔  سلسلہ وارثیہ  میں 
 وارثی فقراء کے لیے زرد رنگ کا احرام ہی خرقہ خاص ہے۔

    ...............................................

Comments

Popular posts from this blog

Hazrat Imam Al- Waki ibn al- Jarrah (رضی اللہ تعالٰی عنہ) teacher of The great Imam Ash-Shaafi Rehmatullah Aleyhi🌹🌺🌺 🌺🌷🌺🌷🌺🌷🌺🌷🌺

🌷جلیل القدر صحابی، رازدان مصطفی، ﷺ، حضرت سیدنا ابو عبد اللہ حذیفہ بن یمان عبسی انصاری رضی اللہ عنہ🌷🤲🌷