سبط رسول اللہ ﷺ، ریحانۃ الرسول ﷺ، سلطان کربلا، سید الشہداء، امام عالی مقام، حضرت ابو عبد اللہ سیدنا امام حسین بن علی المرتضی رضی اللہ عنہما

السلام عليك يا ابا عبدالله وعلى الارواح التي حلت بفنائك عليك مني سلام الله ... السلام على الحسين وعلى علي بن الحسين وعلى اولاد الحسين وعلى اصحاب الحسين -
‏سیدنا ابن عباس رض اللّه عنہ ایک مرتبہ جضرت حسن اور حسین رض اللّه عنہ کی سواریوں کی رکاب تھام کر چلنے لگے۔ کسی نےکہا:یہ کیا،آپ تو عمر میں ان سےبڑے ہیں؟فرمایا:یہ رسول ﷺ  کے بیٹے ہیں؛ کیا میرے لیے یہ سعادت کی بات نہیں کہ میں ان کی سواری کی رکاب تھام کر چلوں؟!

(ابن عساکر، تاریخ دمشق، 14: 179)

بتا  دیا  نبی  پاک ﷺ  کے  طویل  سجدے   نے❤
حسیؑن تجھ سے محبت نہیں تو کچھ بھی نہیں🙏🏻

"شاہ است حُسینؓ بادشاہ است حُسینؓ"❤️
شاہ بھی حُسینؓ ہیں بادشاہ بھی حُسینؓ ہیں

"دِین است حُسینؓ دِین پناہ است حُسینؓ"❤️
دِین بھی حُسینؓ ہیں دِین کو پناہ دینے والا بھی حُسینؓ ہیں

"سردادنداد دست دَردستِ یزید"❤️
سردے دیا مگر نہیں دیا اپنا ہاتھ یزید کے ہاتھ میں

"حقاّ کہ بِناۓ لاالہٰ است حُسینؓ"❤️
حقیقت تو یہ ہے کہ لاالہٰ اللہ کی بُنیاد ہی حُسینؓ ہیں۔

حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ۔

قُل لَّا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى}(16)

اہلِ بیت, امام حسین (رضي الله عنه) کی عظمت و رفعت بیان کرنے والی آیات میں سے ایک یہ آیۂ کریمہ ہے۔
امام احمد بن حنبل (رضي الله عنه) اپنی ''مسند'' میں اور امام ابو نعیم حافظ، ثعلبی، امام طبرانی، امام حاکم نیشاپوری، امام رازی، شبراوی، امام ابن حجر، زمخشری، ابن منذر، امام ابن ابی حاتم، ابن مردویہ، امام سیوطی (رضي الله عنه) اور دیگر امام ,علماء اہل سنت حضرات نے ابن عباس (رضي الله عنه) سے روایت کی ہے: جب یہ آیہ مبارکہ نازل ہوئی تو لوگ پیغمبر کے پاس آئے اور کہنے لگے: یا رسول اللہﷺ! آپ کے قرابت دار جن کی مودت ہم پر واجب قرار دی گئی ہے کون ہیں؟

سرورکائنات رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا:
🌸حضرت علیُّ المرتضیٰ  رِضوانُ اللہِ علیہم اجمعین🏵️
🌸 السيدة فاطمة الزهراء عليها السلام🏵️

🌸اور ان کے دونوں بیٹے ۔امام   حسن  و حسین  علیہ السلا ممراد ہے🏵️
‏شاہ است حسینؑ، بادشاہ است حسینؑ
دین است حسینؑ، دین پناہ است حسینؑ
سر داد، نہ داد دست درِ دست یزید
حقا کہ بنائے لا الہ است حسینؑ

10 محرم الحرام واقعہ کربلا یوم شہادت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ 
‏خاتونِ جنت کے لخت جگر
جنت میں نوجوانوں کے سردار
 سیدالشہداء امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اہلِ بیتِ اطہار و رفقاء پر اللہ پاک کی کروڑوں رحمتوں کا نزول ہو کروڑوں سلام ہوں 🌼

‏مذہب اسلام میں شہادتیں تو بہت سے جانثاروں نے پیش کی، بہت سے جانثاروں نے اپنے خون جگر سے مذہب اسلام کی کھیتی کو سیراب کیا ہے ، لیکن امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا مقام سب سے نمایاں اور نرالہ ہے اور آپ کی شہادت تمام شہادتوں  میں افضل و اعلیٰ ہے۔

‏مولیٰ امام حسین رضی الله تعالٰی عنہ کا
وه مقدس لباس مبارک جو شہادت کے
وقت آپ نے پہنا ہوا تھا، جو آج بھی ترکی
کے شہر استنبول کے توپ کاپی میوزیم
میں محفوظ رکھا ہوا ہے !

السلام یا حسین رضی الله تعالٰی عنہ❣️ 
‏نواسہ رسولﷺ نے کربلا میں حق کے اصول واضح کر دیے۔ شہدائے کربلا رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی لازوال قربانیوں نے باطل کو ہمیشہ کے لیے سرنگوں کر دیا۔ سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اقتدار کے لیے نہیں، دینی اقدار کے تحفظ کے لیے میدان میں نکلے۔
سبط رسول اللہ ﷺ، ریحانۃ الرسول ﷺ، سلطان کربلا، سید الشہداء، امام عالی مقام، حضرت ابو عبد اللہ سیدنا امام حسین بن علی المرتضی رضی اللہ عنہما کی ولادت باسعادت 5 شعبان المعظم 4ھ کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔ حضور پرنور سید عالم نور ﷺ نے آپ کا نام ’’حسین‘‘ رکھا اور آپ کو اپنا بیٹا فرمایا۔ آپ نواسۂ رسول، نور عین فاطمہ بتول، جگر گوشۂ علی المرتضی اور پیکر صبر و رضا تھے۔ آپ عبادت، زہد، سخاوت، شجاعت، شرم و حیا اور اخلاق کے اعلی درجے پر فائز تھے۔ کثرت سے نمازیں پڑھتے یہاں تک کہ دن اور رات میں ہزار رکعت نوافل ادا فرمايا كرتے، روزے رکھتے، حج کرتے، صدقہ و خیرات کرتے اور تمام بھلائی کے کاموں میں پیش پیش رہتے۔ مروی ہے کہ آپ نے 25 حج پیدل کیے۔ آپ نے راہ حق میں سب کچھ لٹا دیا لیکن باطل کے سامنے سر نہ جھکایا اور 10 محرم الحرام 61ھ کو کربلائے معلی، کوفہ، عراق میں جام شہادت نوش فرمایا۔ بوقت شہادت عمر مبارک 56 سال پانچ ماہ پانچ دن تھى۔ یقیناً یہ آپ کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج اسلام زندہ ہے۔ 

(اسد الغابة، معجم الصحابة، تاریخ دمشق، سیر اعلام النبلاء)

‏” انی لا اری الموت الا سعادہ ولا الحیاة مع الظالمیں الابرما “

ترجمہ:

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :

  "میں موت کو سعادت اور ظالموں کے ساتھ زندگی کو لائق ملامت سمجہتا ہوں "


‏حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو تینوں جانب یعنی اپنے نانا رسول اللہﷺ، اپنے والد حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ اور اپنی والدہ حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا تین طرف سے علم، حکمت ، دانائی ،اخلاق اور کردار کے تمام خزانے میسر آئے۔


‏" جب تم جان لو کہ تم حق پر ہو 
پھر نہ جان کی پرواہ کرو نہ مال کی "
(حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ )

‏حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کی فضیلت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے بہت ساری روایات بھی نقل ہوئی ہیں انہی میں سے یہ روایات بھی ہیں؛ 
"حسن اور حسین جنت کے جوانوں کے سردار ہیں"  
 نیز 
"حسین چراغ ہدایت اور کشتی نجات ہے۔"
‏حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کی عظیم قربانی ہمیں حقَٓانیت کا درس تو دیتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اصل کامیابی کیا ہے ظاہری شکست یا فنا میں ہی حقیقی فتح اور بقاء چھپی ہوتی ہے
‏‎بیشک 
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی تمام زندگی سے بھی یہ ہی سبق اور پیغام ملتا ہے 
راہ حق کے مُسافر آبلا پا ضرور ہوتے ہیں لیکن ان کی وقتی تکلیفیں انھیں اللہ کی بارگاہ میں مقبول بنا دیتی ہے اور یہ ہی 
درسِ کربلا ہے

‏حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ حضرت امام حُسین رضی اللہ تعالی عنہ سے کتنا پیار اور ادب کرتے تھے ❤️
‏جنھیں حضور ﷺ نے  اپنے مبارک کندھوں پر بٹھایا ، جنھیں حضور ﷺ نے جنتی جوانوں کے سردار ہونے کی بشارت دی، وہ امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اپنے خاندان  ،رفقاء اور چند اعزاء کے ساتھ میدان کارزار میں اپنے نانا جان کے امتیوں کی تن تنہا قیادت  فرما رہے  ہیں 🤲

‏بادشاہ تو بہت گزرے ہیں لیکن ____!

شہزادے صرف دو ہی ہیں امام حسن,رضی اللہ تعالیٰ عنہ  امام حسین __رضی  اللہ تعالی عنہ  _♥️ 
‎#اردو_زبان ❣️















‏کبھی بھی حق بات کہنے سے
 نہ گھبرانا
کیونکہ
اللہ کے سوا کوئی بھی نہ تو زندگی لے سکتا ہے
اور
نہ ہی رزق روک سکتا ہے
 حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ 


‏اسلامی سال کا آغاز شہادت حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ اور دس محرم الحرام کو شہادت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ہم بھی ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنا تن من دھن دین اسلام کے لیے قربان کر دیں
آؤ عزم اور ارادہ کریں







Comments

Popular posts from this blog

مجدد اسلام شیخ ابوبکر شبلی رحمۃ اللّٰه علیہ

Hazrat Imam Al- Waki ibn al- Jarrah (رضی اللہ تعالٰی عنہ) teacher of The great Imam Ash-Shaafi Rehmatullah Aleyhi🌹🌺🌺 🌺🌷🌺🌷🌺🌷🌺🌷🌺