🌷جلیل القدر صحابی، رازدان مصطفی، ﷺ، حضرت سیدنا ابو عبد اللہ حذیفہ بن یمان عبسی انصاری رضی اللہ عنہ🌷🤲🌷
محرم الحرام-:28 🌷 جلیل القدر صحابی، رازدان مصطفی، ﷺ، حضرت سیدنا ابو عبد اللہ حذیفہ بن یمان عبسی انصاری رضی اللہ عنہ🌷🤲🌷 حضرت حذیفہ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ کی پیدائش مدینے میں ہوئی (زرقانی علی المواہب،ج 4،ص557) اسی وجہ سے حضرت حذیفہ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ جب نبیِّ کریم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم نے مجھے اختیار دیا کہ میں اپنا شمار گروہِ مہاجرین میں کروں یا انصار میں، تَو میں نے گروہِ اَنصار کو پسند کیا۔ (معجم کبیر،ج 3،ص164، جلیل القدر صحابی، رازدان مصطفی، ﷺ، حضرت سیدنا ابو عبد اللہ حذیفہ بن یمان عبسی انصاری رضی اللہ عنہ وارضاہ مدینۂ منورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ علامات نفاق و قیامت سے خوب واقف، تکلفات سے پاک سادہ طبیعت کے مالک، زہد و تقوی کے پیکر، بدر کے علاوہ تمام غزوات اور کئی مہمات میں شرکت کرنے والے، ہمدان، رے اور دینور کے فاتح، اور مدائن کے گورنر تھے۔ سیدنا عثمان غنی ذو النورین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے چالیس روز بعد غالباً 28 محرم الحرام 36ھ کو وصال فرمایا۔ مزار شریف مدائن، سلمان پاک، عراق میں ہے۔ (تاریخ بغداد، الاصابہ، ش...