مجدد اسلام شیخ ابوبکر شبلی رحمۃ اللّٰه علیہ
![Image](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhR656GCxwaw99HFxARA0wNV8-HuthyezsKWcf4UbJODCFZGn7ZQNQHafYx8az3tiJqps0BNFaUO_lGKE9PY1Tqx-EUKjmFrU-OzRgbgtBrvgDEsvIPEOFCzTwUFFA8qEjdjugfdRfkQTfE/s1600/1648476561149574-0.png)
🌷🌺مجدد اسلام شیخ ابوبکر شبلی رحمۃ اللّٰه علیہ🌷 🌺 ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ 📚 « مختصــر ســوانح حیــات » 📚 🌷🌺نام و نسب: 🌷🌺اسمِ گرامی:* جعفر۔ 🌷🌺کنیت:* ابو بکر۔ 🌷🌺مکمل نام:* ابوبکر جعفر بن یونس۔ ’’شیخ شبلی‘‘ کےنام سے معروف ہیں۔ آپ کو شبلی اس لئے کہا جاتا ہے کہ آپ موضع ’’شبلہ یا شبیلہ‘‘ کے رہنے والے تھے۔ مگر ایک قول یہ ہے کہ آپ کی ولادت’’ سرشتہ‘‘ میں ہوئی۔ 🌷🌺(تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ:202)* 🌷🌺تاریخِ ولادت:* آپ کی ولادت باسعادت 247 ھ، مطابق861ء کو ’’سامراء‘‘ عراق میں ہوئی۔ 🌺🌷تحصیلِ علم:* آپ جامع علوم عقلیہ و نقلیہ تھے۔ آپ ارشاد فرماتے ہیں: میں نے تیس سال تک علم فقہ و حدیث کا درس لیا یہاں تک کہ علم کا دریا میرے سینے میں موجزن ہوگیا۔ پھر حاملینِ طریقت کی خدمت میں حاضر ہوا، اور ان سے عرض کیا کہ مجھے علم الہی کی تعلیم دیں۔ مگر کوئی شخص بھی نہ جانتا تھا۔ میں ان کی باتیں سن کر حیران رہ گیا (یعنی تصوف کی دوکانیں کھول رکھی تھیں، مگر وہ خالی تھیں ان میں علم و معرفت کا کوئی سودا نہیں تھا) میں نے ان سے کہا کہ الحمد للہ! تم سے تو میں صبحِ روشن میں ہوں۔ آپ...