فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی زندگی
![Image](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEim5nvxmOKrV6PeI5sQT8n-TmN-PG5NGecNslcVoCR7vYju1B8k5hllW8lYCzsFSYlsOAmTronlg4zhdOsSxuuDh1EZ5TdZoC_SY0gkystEXK5tWiI0xlyJkMbIKmyynYXZ3AReOEbi2Rbu/s1600/1664967653570618-0.png)
خوشبوئے حیات شاق گذرا۔ اس نے امام حسن عسکری کو طلب کر کے کہا کہ اے ابو محمد اپنے جد کے کلمہ گویوں کی خبر لو، اور ان کو ہلاکت یعنی گمراہی سے بچاؤ، حضرت امام حسن عسکری نے فرمایا کہ اچھا راہبوں کو حکم دیا جائے کہ کل پھر وہ میدان میں آکردعائے باران کریں ،انشاء اللہ تعالی میں لوگوں کے شکوک زائل کردوں گا، پھر جب دوسرے دن وہ لوگ میدان میں طلب باران کے لیے جمع ہوئے تواس راہب نے معمول کے مطابق آسمان کی طرف ہاتھ بلند کیا، اچانک آسمان پر ابر نمودار ہوئے اور مینہ برسنے لگا یہ دیکھ کر امام حسن عسکری نے ایک شخص سے کہا کہ راہب کا ہاتھ پکڑ کر جو چیز راہب کے ہاتھ میں ملے لے لو، اس شخص نے راہب کے ہاتھ میں ایک ہڈی دبی ہوئی پائی اور اس سے لے کر حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی خدمت میں پیش کی، انہوں نے راہب سے فرمایا کہ اب تو ہاتھ اٹھا کر بارش کی دعا کر اس نے ہاتھ اٹھایا تو بجائے بارش ہونے کے آسمان صاف ہوگیا اور دھوپ نکل آئی، لوگ تعجب میں پڑ گئے۔ خلیفہ معتمد نے حضرت امام حسن عسکری سے پوچھا، کہ اے ابومحمد یہ کیا چیز ہے؟ آپ نے فرمایا کہ یہ ایک نبی کی ہڈی ہے ...