Posts

Showing posts from April, 2022

حضرت داؤدطائی رحمۃ اللہ علیہ🌺🌷🤲

Image
یا سیدی یا حبیب ﷲ ﷺ🥀❣️🕌 حضرت داؤدطائی رحمۃ اللہ علیہ🌺🌷🤲🤲🤲🌷🌺      امام ربانی امام حدیث ابو سلیمان داؤد بن نصیر الطائی الکوفی، محدث ثقہ ،زاہد اعلم ،افضل واورع زمانہ تھے آ پ کا پورا نام ابو سلیمان داود بن نصیر طائی ہے۔ آپ مشائخ کبار اور اہل تصوف کے سرداروں میں تھے۔ آپ کی ولادت با سعادت 21 صفر 47 ہجری کو شام میں ہوئی تعلیم و تربیت  آپ کا شمار امام ابو حنیفہ کے قابل شاگردوں میں ہوتا تھا۔ جب کبھی امام محمد اور امام ابو یوسف میں کسی مسلے پر اختلاف پیدا ہوجاتا تو آپ ہی ثالث قرار پاتے تھے۔ ضروری علوم حاصل کرنے کے بعد امام اعمش اور ابن ابی لیلیٰ سے حدیث پڑھی، پھر امام اعظم کی خدمت میں باریاب ہوئے، بیس برس تک ان سے استفادہ کرتے رہے اور ان کے کبار اصحاب وشرکاء تدوین فقہ میں سے یہ بھی ایک ہیں . بعض اوقات صاحبین کے اختلاف کو اپنی رائے صائب سے فیصلہ کر کے ختم کر دیتے تھے ،امام ابو یوسف سے بوجہ قبول قضا اپنی غایت زہد واستغنا ء کے باعث کچھ منقبض رہتے تھے اور فر ماتے تھے کہ ہمارے استاذ امام اعظم نے تا زیانے کھا کھا کر اپنے آپ کو ہلاک کرالیا مگر قضا کو ...